القابات
سوال: علامہ سید سلیمان ندوی نے کس کو ہندوستان کا نپولین کہا تھا؟
جواب: ٹیپو سلطان کو۔
سوال: لارڈ ماؤنٹ بیٹن کا خطاب کیا تھا؟
جواب: ارل آف برما۔
سوال: بھارت کے کس رہنما کو باغی فقیر کے نام سے یاد کیا جاتا رہا؟
جواب: گاندھی کو۔
سوال: فن سرجری کا ابوالآبا کسے کہتے ہیں؟
جواب: ابوالقاسم زاہراوی کو۔
سوال: صوبہ سرحد کی کس شخصیت کو سرحدی گاندھی کہا جاتا ہے؟
جواب: خان عبدالغفار خان کو۔
سوال: پاکستان کا ڈیگال کس صدر کو کہا جاتا ہے؟
جواب: صدر ایوب کو۔
سوال: فن طب کا امام کس سائنسدان کو کہا جاتا ہے؟
جواب: ابوبکر محمد زکریا رازی۔
سوال: فن کیمیا کا باوا آدم کسے کہا جاتا ہے؟
جواب: جابر بن حیان۔