انسانی جسم قسط3
سوال: مسلمان سائنسدان کا نام بتائیں جس نے دوران خون دریافت کیا؟
جواب: ابن النفیس۔
سوال: انسانی جسم کی سب سے کمزور ہڈی کونسی ہے؟
جواب: ہنسلی کی ہڈی۔
سوال: کورونری ہارٹ بیماری کیا ہے؟
جواب: اس بیماری میں دل میں پٹھوں کو خون پہچانے والی خون کی نالیاں تنگ یا سخت ہو جاتی ہیں۔
سوال: دوران ورزش انسانی جسم میں کونسی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں؟
جواب: ایک تو خون میں آکسیجن زیادہ مقدار میں دستیاب کی جاتی ہے اور دوسرا اس میں آکسیجن کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔
سوال: انسانی جسم میں انسولین کا اخراج کہاں سے ہوتا ہے؟
جواب: لبلبہ سے۔
سوال: مرنے کے بعد کتنی دیر میں اانسان کے قرینے نکال لیے جاتے ہیں؟
جواب: چار گھنٹے بعد۔