مشہور خواتین
سوال: نار کلی کا مقبرہ پاکستان کے کس شہر میں ہے؟
جواب: لاہور میں۔
سوال: برطانیہ کی تاریخ میں کس ملکہ کے عہد کو عہد زریں کہا جاتا ہے؟
جواب: ملکہ ایلز بتھ اول کے عہد کو۔
سوال: کیا آپ ارجنٹائن کی پہلی خاتون صدر کا نام بتا سکتے ہیں؟
جواب: ماریا اسٹیلا دا پہرون۔
سوال: امریکہ کی موجودہ خاتون اول(1986ء) کا نام بتائیے؟
جواب: نینسی ریگن۔
سوال: ظہرالدین بابر کی اس بیٹی کا نام بتائیے جس نے ہمایوں نامہ لکھ کر شہرت حآصل کی؟
جواب: گلبدن بیگم۔
سوال: سمندری موتیوں کا استعمال سب سے پہلے کس خاتون نے کیا تا؟
جواب: ملکہ ایفرودتی۔
سوال: فرعون کی بیوی آسیہ کو یہوودی کس نام سے پکارتے ہیں؟
جواب: باسیہ۔
سوال: رضیہ سلطانہ نے حاکم بٹھنڈا سے شادی کی تھی۔ کیا آپ اس کا نام بتا سکتے ہیں؟
جواب: ملک التونیہ۔
سوال: جہانگیر کی ملکہ نور جہاں کا اصؒ نام بتائیے نیز یہ بھی بتائیے کی اس نے جہانگیر سے کب شادی کی؟
جواب: مہرانساء۔۔۔ 1611ء میں۔
سوال: کیا آپ پاکستان کی پہلی خاتون چانسلر کا نام بتا سکتے ہیں؟
جواب: بیگم رعنا لیاقت علی خان۔
سوال: مشہور عرب مجاہدہ لیلیٰ خآلد کا کوڈ نام کیا ہے؟
جواب: شیدا ابو غزالی۔
سوال: مشہور شاعر سروجنی نائیڈو کس ہندوستانی صوبے کی گورنر ہے؟
جواب: یوپی۔
سوال: صبیہ خانم کو ان کی عمدہ کارکعدگی پر کب صدارتی انعام ملا؟
جواب: اگست 1986ء میں۔