مسلمان سائنسدانوں کی خدمات
سوال: ابوالوفابوزجانی کب اور کہاں پیدا ہوئے؟
جواب: ایران کے شہر نیشا پور کے قریب بوزجان میں 940ء میں۔
سوال: ابن طفیل کا پورا نام کیا تھا؟
جواب: ابوبکر محمد بن عبدالمالک بن محمد طفیل القیسی ابو جعفر الاندلسی۔
سوال: چمڑے کےرنگنے کا طریقہ کس مسلمان سائنسدان نے دریافت کیا؟
جواب: جابر بن حیان۔
سوال: عطاردالکاتب نے کس علم میں کمال پیدا کیا؟
جواب: معدنیات۔
سوال: دمشق کی صدرگاہ کا پہلا صدر کسے مقرر کیا گیا؟
جواب: حکی یحیٰ منصور کو۔
سوال: علم ہندسہ میں مقامات اقلیدس کس نے لکھی؟
جواب: حجاج بن یوسف مطر۔
سوال: زمین سے اجرام فلکی کی پیمائش کا آلہ کس نے ایجاد کیا؟
جواب: علی بن عیسیٰ اصطر لابی نے۔
سوال: معلم ثانی کس کا خطاب تھا؟
جواب: حکیم ابو نصر محمد بن فارانی کا۔
سوال: تجارتی حساب کے بنیادی اصول اور طریقے کس نے بنائے؟
جواب: ابوالقاسم مسلمہ مجریطی نے۔
سوال: اسوان بند کا منصوبہ کس سائنس دان نے بنایا تھا؟
جواب: ابن الہیشم نے۔
سوال: عمر خیام کس بادشاہ کی رصدگاہ کا شاہی سائنس دان تھا؟
جواب: ملک شاہ سلجوقی۔
سوال: دھوپ گھڑی کے مسلمان موجد کا نام بتائے؟
جواب: ابو عباس احمد بن محمد کثیرفرغانی۔
سوال: معدنیات میں کثافت اضافی کا صحیح طریقہ کس نے ایجاد کیا؟
جواب: ابو طیب سند بن علی۔
سوال: دنیا کا پہلا سرجن کس مسلمان سائنس دان کو کہا جاتا ہے؟
جواب: ابوالقاسم الزاہروی۔
سوال: وقت کی پیائش کے نئے اور آسان طریقے کس نے دریافت کیے؟
جواب: ابوالحسن علی احمد نسوی۔
سوال: لیپ کے سال کا موجد کس سائنس دان کو کہا جاتا ہے؟
جواب: عمر خیام کو۔
سوال: ریڈیو کس نے ایجاد کیا؟
جواب: مارکونی نے۔
سوال: ایک پاکستانی سائنس دان نے کشش ثقل کا نظریہ پیش کیا ہے۔ سائنس دان کا نام بتائے؟
جواب: ڈاکٹر اماناللہ۔
سوال: ڈاکٹر سلیم الزمان صدیقی نے کس شعبے پر تحقیق کر کے نام کمایا؟
جواب: الکلائیڈ پر۔